وزیراعظم فاروق حیدر خان سے سپیکر شاہ غلام قادر کی ملاقات‘ شاردہ میں آتشزدگی کے واقعہ اور نقصانات سے آگاہ کیا

بدھ جون 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور انہیں شاردہ میں آتشزدگی کے واقعہ اور نقصانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ متاثرین کیلئے مناسب امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نیلم کو ہدایت کی ہے کہ وہ پندرہ ایام کے اندر متاثرین کی فہرست اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر ارسال کریں جس کی روشنی میں متاثرین کیلیے بہتر امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے آتشزدگی سے ہونے والے مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن امدادفراہم کرے گی۔