ایکٹ 74میں ترمیم موجودہ حکومت کا احسن کارنامہ ہے ، ریاست کو با اختیار بنانے کیلئے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کا کردا ر لائق تحسین ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ،حلقہ چار کھاوڑہ کے سیاسی و سماجی کارکن راجہ ثاقب لطیف کا بیان

بدھ 13 جون 2018 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ایکٹ 74میں ترمیم موجودہ حکومت کا احسن کارنامہ ہے ، ریاست کو با اختیار بنانے کے لئے قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کا کردا ر لائق تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر ،حلقہ چار کھاوڑہ کے سیاسی و سماجی کارکن راجہ ثاقب لطیف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ چار کھاوڑہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔ وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان کی رہنمائی میںحلقہ چار کھاوڑہ میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے ، حلقہ کے عوام سے کیے گئے انتخابی وعدے پورے ہو نے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں حلقہ کے عوام کے ساتھ بد ترین زیادتی ہوئی ، حلقہ کی ترقی کے لئے کوئی قابل ذکرکام نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالتے ہوئے نہ صرف ضلع مظفرآباد بلکہ آزادکشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا آغاز کیا۔ ریاست کے عوا م کو باشعور بنانے کے لئے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں ۔ایکٹ 74میں ترمیم کر کے ریاستی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔ انشاء اللہ تعمیر ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔ پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے ۔ تمام پراپگنڈے ناکام ہونگے ، سازشی عناصر ہو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ پاکستان و آزادکشمیر کے عوام مسلم لیگ ن اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بے لوث سپاہی ہیں ۔