Live Updates

بھارت کی طرف سے سینئر فائر لائن پر خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اب سیالکوٹ میں ورکنگ بارڈر پر بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے‘

جس سے لوگ شہید اور زخمی ہو رہے ہیں‘لہذا عوام ان حالات میں عمران خان کو ووٹ دیکر پی ٹی آئی کو کامیاب کراکے مودی ،نواز گٹھ جوڑ کے خلاف ووٹ دیں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کا افطار ڈنر کے جلسوں سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 16:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سینئر فائر لائن پر خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اب سیالکوٹ میں ورکنگ بارڈر پر بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے لوگ شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔لہذا عوام ان حالات میں عمران خان کو ووٹ دیکر پی ٹی آئی کو کامیاب کراکے مودی ،نواز گٹھ جوڑ کے خلاف ووٹ دیں۔

یہاں پر مقیم کشمیریوں کے دل آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ۔ لہذا میں یہاں پر مقیم کشمیریوں سے کہوںگا کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں بالخصوص فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دیکرکامیاب کرائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی امیدوار برائے قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عازشق اعوان اور پی ٹی آئی کے دیگر قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران افطار ڈنر کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر حافظ حامد رضا، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمد، پی ٹی آئی کے سابق امیدوار چوہدری سکندر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی امیدوار و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک مرتبہ پھر انکشاف کیا کہ انکو پی ٹی آئی میں شامل کرانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بڑا اہم رول ہے۔

میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ رمضان المبارک میںیہاں پنجاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلا شبہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک بین الاقوامی شخصیت کے مالک ہیں اور ان کا یہاں پر بھی ایک وسیع حلقہ احباب ہے اور یہاں پر مقیم کشمیری ووٹرز پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب سیالکوٹ جلسے میں شرکت کے لئے پہنچے تو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ وہ بھارت نواز مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے یا عمران خان کو ووٹ دیں گے جو ملک کو کرپشن کے اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں۔

اس وقت عمران خان ہی ملک میں واحد قیادت ہیں جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آئے روز سئیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور اب اس نے ورکنگ بائونڈری پر بھی سئیز فائر کی خلاف ورزیاں شروع کر دی ہیں۔ جس سے سینکڑوں لوگ شہید و زخمی ہو رہے ہیں۔لہذا میں یہاں پر مقیم کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیکر پی ٹی آئی کو کامیاب کریں اور نواز شریف کی بھارت نواز مسلم لیگ ن کو شکست فاش سے دو چار کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات