ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت آزاد جموںکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس

اجلاس میں 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2منصوبہ جات کی منظوری دی گئی

بدھ 13 جون 2018 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزاد جموںکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس بدھ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسیکرٹری جنگلات و اکلاس سید ظہور الحسن گیلانی ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار،سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہائوسنگ خواجہ محمد احسن کے علاوہ محکمہ مالیات کے نمائندگان اورمحکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ وہائوسنگ ،جنگلی حیات /ماہی پروری سیکٹرز کے دو اہم نوعیت کے منصوبہ جات جن میں خرید مرکزی دفتر بلڈنگ مع زمین محکمہ اکلاس ، واقع بنک سکوائر چھتر دومیل ، مظفرآباد اور آزادکشمیر میں مہاشیر مچھلی کی افزائش کا نظر ثانی منصوبہ کی منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :