مرکز اہلسنت باغ جامع مسجد ہداباری میں نماز عید الفطر8بجے ادا کی جائے گی

بدھ جون 16:23

․باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) مرکز اہلسنت باغ جامع مسجد ہداباری میں نماز عید الفطر8بجے ادا کی جائے گی نماز عید کا خطبہ مرکزی صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیق دیں گے،مرکزی جامع مسجد باغ میں نماز عید الفطر 8.15 پر ادا کی جائے گی نماز عید کا خطبہ مولانا سید عطاء اللہ شاہ دیں گے،جامع مسجد الخیریہ نماز عید الفطر7.30 ادا کی جائے گی نماز عید کا خطبہ مولانا محمد اشرف دیں گے ،جامع مسجد ترکی میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی مولانا مسعود گردیزی خطبہ دیں گے ،جامع مسجدقادر آباد میں نماز عید الفطر 8:00بجے ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

خطیب جامع مسجد قادر آباد مولانا ملک شوکت عارف قادر ی نماز عید کا خطبہ فرمائیں گے ،مرکز کہوٹی میں جامع مسجد انوار مدینہ کہوٹی میں نماز عید الفطر 8 بجے ادا کی جائے گی نماز عید کا خطبہ خطیب جامع مسجد مولانا زبیر خان نقشبندی دیں گے ،جامع مسجد قباء بائی پس میں نماز عید 7.15 پر ادا کی جائے اور اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کی آزاد ی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی ۔