انجمن اساتذہ آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس

بدھ 13 جون 2018 16:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) انجمن اساتذہ آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محسن شاہ،سردار اخلاق خان،اشفاق خان،بابر خان،سید ندیم حسین شاہ،راجہ عاشق حسین، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سید تنویر حسین شاہ گردیزی ایگروٹیک مدرس ہائی سکول خواجہ رتنوئی کو ضلع باغ انجمن اساتذہ ضلع باغ کا صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید تنویر شاہ نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ میرے لیے قابل احترم ہیں میں اساتذہ کی دل سے قدر کرتا ہوں۔