مختصر مدت کے لئے آئے ہیں ، اپنا کام دیانتداری سے کریں گے‘نگران وزیر اطلاعات پنجاب

ہماری توجہ صرف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے بروقت انعقاد پر مرکوز ہے، میڈیا کو مکمل باخبر رکھا جائے گا‘احمد وقاص ریاض

بدھ 13 جون 2018 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ ہماری توجہ صرف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے بروقت انعقاد پر مرکوز ہے - مختصر مدت کے لئے آئے ہیں ، اپنا کام دیانتداری سے کریں گی- انتخابات کی تیاری کے مراحل میں میڈیا کو مکمل باخبر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے پہلے دورے میں نئے کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھی- اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات شاہد اقبال ، ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری سید اورنگ زیب ، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجودتھی- ڈی جی پی آر نے وزیر اطلاعات کو محکمے کے امور اور اہداف پر بریفنگ دی - احمد وقاص ریاض نے محکمہ تعلقات عامہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق معلومات کی میڈیا کو فوری فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی- عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کا کلیدی کردار ہے - نگران سیٹ اپ کا مینڈیٹ محدود ہے اور اسی کے اندر رہ کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی-بعدازاں صوبائی وزیر نے شعبہ اشتہارات اور الیکٹرانک میڈیا سیکشن کا دورہ کیا -انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلقات عامہ عصر حاضر کے میڈیا کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہے - محکمے کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔