ایف آئی آر کے مندرجات چھپانے پر عدالت کا سینئر وکیل پر اظہار برہمی ،

ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 13 جون 2018 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اے ایس آئی کو قتل کرنے کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ ، ایف آئی آر کے مندرجات چھپانے پر عدالت کا سینئر وکیل عبدالوہاب بلوچ پر اظہار برہمی ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اے ایس آئی کو قتل کرنے کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کے معاملے کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزم محمد موسی عرف موسو کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،ایف آئی آر کے مندرجات چھپانے پر عدالت نے سینئر وکیل عبدالوہاب بلوچ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مکالمہ کیا کہ آپ کی درخواست صرف حقائق چھپانے پر مسترد کر رہے ہیں, آپ نے حقائق چھپا کر عدالت کا اعتماد کھویا, کوئی وکیل اگر ایک بار اعتماد کھو دیتا ہے تو قابل اعتماد نہیں رہتا, ایف آئی آر میں ملزم کے اے ایس آئی الطاف حسین پر فائرنگ کرنے کے الفاظ شامل تھے ،سینئر وکیل عبدالوہاب بلوچ نے ترجمہ کرتے ہوئے ان الفاظ کو چھپایا۔

ملزم محمد موسی 5 سال تک مفرور رہااور شریک ملزم کے بری ہونے پر عدالت میں آیا۔ملزم محمد موسی ودیگر کے خلاف گھوٹکی میں درج مقدمہ درج ہے۔