الیکشن میں عوام کو ایماندار لوگوں کا انتخاب کرنا ہو گا جو ان کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہوں‘تمکین آفتاب

بدھ 13 جون 2018 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری مخصوص نشستوں پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مخلص اور محب وطن لیڈروں کی ضرورت ہے،قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والے نام نہاد لیڈر وں نے ملک کنگال کردیا ہے،اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن میں عوام کو ایماندار لوگوں کا انتخاب کرنا ہو گا جو ان کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہوں۔شریف فیملی نے پانچ سال صرف مال بنائو پالیسی پر کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ن لیگ الیکشن سے راہ فرار تلاش کررہی ہے۔الیکشن کا بر وقت انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے۔جو ملکی انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا واضع ہو چکا ہے۔پیپلزپارٹی نے بھی ان پانچ سالوں میں ن لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں جماعتوں نے عوام کو بیوقوف بنایا اب زرداری بھی نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔