سڑکوں کی سوئپنگ اور کچرا اٹھانے کا کام عید کی چھٹیوں کے دوران بھی جاری رہے گا،سیکریٹری سندھ سالڈ مینجمنٹ بورڈ

بدھ جون 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان کی سربراہی میں عیدالفطر کے سلسلے میں مساجد، امام بارگاہ،عیدگاہیں اور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں سینیٹری ورکرز اور دیگر عملے کی خصوصی فورس تعینات کردی گئی ہے جبکہ عیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوںکے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیںگے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کنٹریکٹرز کو گھر گھر سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے اور متواتر چونے کے چھڑکاؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیکریٹری بورڈ نادر خان نے صفائی ستھرائی کاکام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ کچرا بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ ملنے کے صورت میں ٹھیکیداروں کے خلاف معاہدے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کے لئے یہ مہینہ اور عیدالفطر بہت مقدس ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں مکمل ریلیف فراہم کریں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھیں۔اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ اپنی شکایات کے لئے (1339) یا ضلع شرقی کے لئی(35314171), (35314172) ، ضلع جنوبی کے لئے 32744473),(32744474) ( اورضلع ملیر کے لئے ،(03000544274) پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :