کسٹمز انٹیلی جنس کی کاروائی ،

بیرون ملک سے اسمگل ایک کروڑ مالیت کی کالی مرچ اور زیرہ برآمد

بدھ 13 جون 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) کسٹمز انٹیلیجنس نے کاروائی کے دوران بیرون ملک سے اسمگل ایک کروڑ مالیت کی کالی مرچ اور زیرہ برآمد کرلیا، کاروائی ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس شوکت علی کی ہدایت پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کسٹمزانٹیلیجنس نے رنگ روڈ کے قریب گودا پر چھاپہ مارکر بیرون ملک سے اسمگل ایک کروڑ مالیت کی کالی مرچ اور زیرہ برآمد کرلیا، کاروائی کے دوران 20ہزار کلوزیرہ اور 44ہزار کلو کالی مرچ برآمد کرلی، کاروائی ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس شوکت علی کی ہدایت پر کی گئی۔