ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی عید کے موقع پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت

بدھ جون 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے عید کے موقع پرگھر جانے والے مسافروں سے مقرر ہ حد سے زائد کرایہ وصول کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی او (لاری اڈہ) کواپنی ٹیمیں فیلڈ میں نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں واقع لاری اڈوں پر کرایہ نامہ پر عمل درآمد کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات بھی اوور چارجنگ سے گریز کریں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ڈی اولاری اڈہ اور سیکرٹری آر ٹی اے عید کے دنوں میں لاری اڈوں پر اپنی مستقل ٹیمیں تعینات کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اڈوں میں کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر لگایا جائے۔

متعلقہ عنوان :