ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

بدھ 13 جون 2018 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (ہیڈکوارٹر) عامر شفیق، سی ای او( ہیلتھ اتھارٹی) لاہور ڈاکٹر شہناز، ڈی او (ریسکیو1122)شاہد وحید، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید کے دنوں میں ہنگامی صورتحال اور کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ دریائے راوی اور نہر پر غوطہ خور تعینات کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں ایمرجنسی کی صورت میں پولیس حکام ریسکیو1122 کی گاڑیوں کے لیے راستہ بنا ئے گی۔انہوں نے کہا ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے، لیسکو، سوئی گیس، ٹیپا اور ایل ڈی اے بھی ریسکیو1122کے ساتھ عید کے دنوں میں مکمل تعاون کریں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ہر ادارہ ا پنے فوکل پرسن کی لسٹ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں ہسپتالوں میں اضافی بیڈز بھی لگا ئے جائیں ۔