لیڈی ایچی سن ہسپتال میں اعلی کارکردگی پر سٹاف میں نقد انعامات تقسیم

بدھ 13 جون 2018 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بہترین کارکردگی کا مظابہرہ کرنے والے ملازمین میں نقد انعام تقسیم کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا- میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فوزیہ سید نے اس موقع پر کہا کہ کہ محنت، لگن ایمیانداری سے کام کرنے والے ملازمین ہسپتال کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہی- اس موقع پر ڈی ایم ایس ، ایڈمن سٹاف، اکاؤنٹس سٹاف، سینٹری سپروائزر بھی موجودتھی- تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی ادارے کے وقار کے لئے ایسے ہی محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :