بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

بدھ 13 جون 2018 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے ،ذرائع کے مطابق گذشتہ روز حلف لینے والی کابینہ کے وزرا ء کو مختلف محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے عنایت کاسی ایڈوکیٹ کو محکمہ داخلہ ،امام بخش بلوچ کومحکمہ خزانہ ،عبدالسلام کو محکمہ خوراک مین اینڈ لیبر پاور،آغا عمر بنگلزئی کو قانون و پارلیمانی امور اورسپورٹس ،کلچر ،فیض کاکڑ کو محکمہ صحت اور انوائرمنٹ،میر نوید کلمتی کو پی ایچ ای اور بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی ،فرزانہ بلوچ کو سماجی بہود ،بہبود آبادی و اقلیتی امور اور وومن ڈوپلیمنٹ کے محکمے ،منظور حسین قزلباش کو لوکل گورنمنٹ، خرم شہزاد کو محکمہ ا طلاعات ،حافظ خلیل احمد محکمہ زکوة حج و اوقاف کے قلمدان سونپے گئے ہیں، وزراء نے سول سیکرٹریٹ میں دفاتر ملنے کے بعد باقاعدہ طور پر کام شروع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :