خواتین کو بغیر تصاویر والے شناختی کارڈز کے اجراء پر بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو نوٹس جاری کردئیے

بدھ 13 جون 2018 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی بی 11 اور پی بی 12 سے آزاد امیدوار ظہور حسن جاموٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئنی درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خواتین کے بغیر تصاویر والے شناختی کارڈز کا اجراء کو روکا جائے مقدمے کی ،سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے کی معزز عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا مقدمے کی پیروی معروف قانون دان عامر رانا ایڈووکیٹ نے کی۔