بلوچستان عوامی پارٹی الحمد اللہ مضبوط پوزیشن میں ہے ،

صوبے کے مختلف علاقوں سے قدآور سیاسی و قبائلی شخصیات پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ،جام کمال خان

بدھ 13 جون 2018 16:59

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور NA272 لسبیلہ ، گوادر کے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب کوئٹہ کے بعد بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صنعتی زون ہے مگر اسکا ترتیب نہیں ہے ہم چاہتے ہیں آئندہ جسکی بھی حکومت ہو اسکو چاہیے کہ ان چند شہر ہیں جن میں حب، خضدار، تربت پشین،ژوب و دیگر شامل ہیں انکو ماڈل سٹیز آڈیل شہر بنائیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی الحمد اللہ ایک مضبوط پوزیشن میں ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قدآور سیاسی اور قبائلی شخصیات پارٹی میں شامل ہورہے ہیں پارٹی کی پوزیشن کافی حد تک برابر ہے مگر پھر ہم کوشش کررہے ہیں کہ چند دیہء علاقوں میں پارٹی میں کمزوریاں ہیں انکو بھی دور کریں، ایک سوال کے جواب میں باپ کے سربراہ نے کہا کہ اگر اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن بن بھی گئی تو بھی کچھ اچھے مخلص جماعتیں کو ساتھ لے کر اتحادی حکومت بنائیں تو بہتر ہوگا حکومت جسکی بھی ہو ہمارا مقصد واضع ہے کہ صوبے میں قانون کی بالادستی ہو سہولیات کا عوام تک رسائی ممکن ہو، انہوں نے کہا کہ گوادر اس وقت دنیا کا مرکز بن چکا ہے مگر میں بتاتا چلاوں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی ضرورت بھی اسلیے بنی کہ گوادر سمیت بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کریں جو ماضی کے پانچ سالوں میں حکومتوں نے نہیں کیے گوادر کے حوالے سے نیشنل پارٹی ڈھائی سال میں کچھ نہیں کرسکی حالانکہ نیشنل پارٹی کا بڑا کردار رہا ڈاکٹر عبدالمالک صاحب کا تعلق بھی تربت مکران سے ہے مگر وہ کام نہیں ہوئے جن کی ضرورت تھی مسائل توجہ مانگتے دلچسپی مانگتیں ہیں ہم گوادر سمیت پورے بلوچستان کیلے ایک پیکیج لانا چاہتے ہیں پیکیج سے میرا مراد فنڈز نہیں ایک پلان ہے جو عوامی مسائل کی کوج کرے بلکہ صرف کوج نہ کرے انکے حک کیلے اقدامات کیے جائیں. انہوں نے کہا کہ سردار محمد صالح بھوتانی سے ہمارا اتحاد اس پارٹی کے بننے سے قبل ہی ہوگیا تھا ہم ایک ساتھ میں لسبیلہ کی مفاد میں لسبیلہ کے عوام کی مفاد میں ہم نے ماضی میں جو روابط رکھے اس سے لسبیلہ نے پایا کچھ نہیں بلکہ کھویا تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یکجا ہوئے ہم آگے بڑے اور آج تک ہم ایک ساتھ ہیں الحمد اللہ سردار بھوتانی صاحب آج بھی ہمارے ساتھ ہیں یقینا انکے چھوٹے بھائی محمد اسلم بھوتانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں سیاسی طور پر ہماری ہمدردیاں سردار محمد صالح بھوتانی کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہم امید کرتے ہیں جناب محمد اسلم بھوتانی اپنے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے آئندہ چند روز میں پارٹی کے حوالے مثبت فیصلہ کریں گے تاکہ ہم لسبیلہ میں اس چیز کو آگے بڑا سکیں سیاست ہے ہر کوئی اپنا حصہ لے سکتا ہے خواہشات ہوتے ہیں اسلم صاحب کا تعلق ایک اچھے گھرانے سے اور انشاء اللہ بھوتانی گھرانہ ایک مثبت فیصلہ کریگی، اس موقع پر جام کمال خان نے لسبیلہ بار کونسل کا دورہ کیا اور وکلاء برادری سے ملے اور اعلاقائی مسائل پر گفتگو کیا�

(جاری ہے)