نوابشاہ،سندھ رینجرز کی امدادی ٹیموں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر فائر بریگیڈ کی مدد سے قابو پالیا

بدھ جون 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سندھ رینجرز کی امدادی ٹیموں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ کے علاقے گوٹھ حبیب شاہ میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی مدد سے قابو پاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق نواب شاہ کے علاقے گوٹھ حبیب شاہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چند کچے مکانات کو نقصان پہنچا جس سے 14خاندانوں کے تقریباً 75افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

آگ سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے پاکستان رینجرز سندھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے امدادی سامان جس میں ڈرائی راشن ،واٹرکولر ،مچھر دانیاں ارو خیمے شامل ہیں مفت تقسیم کیے گئے ۔اس کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے تمام متاثرہ خاندانوں میں 50ہزار روپے فی خاندان امدادی رقم بھی تقسیم کی جائے گی ۔متاثرین نے پاکستان رینجرز سندھ کی بروقت امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا ہے ۔