بلدیہ غربی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے،عزیز اللہ آفریدی

بدھ جون 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) بلدیہ غربی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے ماہ صیام کی طرح افسران وعملہ اراکین کونسل کی مشاورت سے بلدیاتی امور انجام دیہی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفرید ی بلدیہ غربی کے چاروں زون کیماڑی،بلدیہ، سائٹ،اورنگی اور سرجانی ٹائون میں عیدالفطر کی نماز کے انعقاد کے حوالے سے تمام عید گاہوں اور خصوصا ان تمام دیگر مقامات جہاں نماز عید کا انعقاد کیا جاتا ہے خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کچرے کی منتقلی اور چونے کے چھڑکائو کے علاوہ جرا ثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے تاکہ ان تمام مقامات پر بلدیہ غربی کے رہائشی خوشگوار ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں ان تمام امور کی انجام دیہی میں اراکین کونسل بلدیہ غربی کی مشاورت سے اقدامات کیئے جارہے ہیں چیئرمین و میونسپل کمشنر بلدیہ غربی نے اپنے دفتر میں اراکین کونسل اور علاقائی معززین سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا اوران کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر غور خوض کیا جن علاقوں میں بلدیاتی امور کی انجام دیہی میں مشکلات کا سامنا تھا ان کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور افسران سے کہا کہ جس طرح ماہ صیام میں بلدیاتی امور کم وسائل کے باوجود محنت اور لگن سے انجام دیئے گئے اسی طرح عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی انجام دیئے جائیں تمام عید گاہوں کے ساتھ ساتھ ان کے اطراف آنے اور جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :