عید کے موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا پیغام

بدھ 13 جون 2018 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اجمل خان نے عیدالفطر کے موقع پر طلبہ سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس ماہ مقدس کے فیوض سے عجزوانکساری کو اپنا شعار بنائیں ،اورعام دنوں میں بھی عفوودرگزر سے کام لیں ،اہل حاجت کی احتیاج پوری کرنا اہل ثروت کے لئے حکم الٰہی ہے،بالخصوص ذہین باصلاحیت طلبہ جو افلاس کے سبب تعلیم جاری نہ رکھ سکیں ،ان کی نہایت خاموشی سے مدد ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے اساتذہ ،افسران اورغیر تدریسی عملے کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس جامعہ کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگاکیونکہ جامعہ سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے اور یہی نوجوان ہماری دی جانے والی تعلیمی اور اخلاقی تربیت سے ملک وقوم کی فلاح وبہبود میں اپنا کلیدی کردار اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :