مقبوضہ کشمیر، مجاہدین اور بھارتی فوج مابین جھڑپیں، 2فوجی جہنم واصل،10پولیس زخمی

بدھ 13 جون 2018 17:32

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارت فوج مابین جھڑپوں میں 2بھارتی فوجی واصل جہنم اور 10پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،بھارتی فوج نے علاقوں کا محاصرہ کر کے مجاہدین کی تلاش شروع کر دی۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پولیس چوکی پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ، جبکہ ایک اور حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں پولیس چوکی پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ، جبکہ ایک اور حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق پلوامہ میں قائم پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس چوکی پر حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوتے ہوئے بھارتی پولیس کا اسلحہ، رائفلز اور دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ادھر کشمیر کے علاقے اسلام آباد ٹاون کے جنگلات میں پولیس چوکی پر ایک اور حملے میں دس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو مسلح حملوں کے بعد ہندوستانی فوج اور پولیس نے مذکورہ علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔