چین ، مئی میں بجلی گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ

گاڑیوں کی فروخت92188 رہی جو گزشتہ سال یک مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت280635رہی،چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار

بدھ 13 جون 2018 17:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چین میں نئی بجلی گاڑیوں کی تعداد میں 142فی صد ے حساب سے اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہانہ حساب سے یہ اضافہ 30فیصد ہے، اس طرح مئی میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت92188 رہی ۔ جبکہ مجموعی طور پر نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت280635رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 1.40فیصد زیادہ ہے ۔ یہ اعداد وشمار چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی سے چلنے والی مسافرگاڑیوں کی فروخت میں مئی میں 130فیصد اضافہ ہوا اور یہ گاڑیاں 73072کی تعداد میں فروخت ہوئیں جبکہ ہائی برڈ الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی تعداد کی فروخت میں 199فیصد اضافہ ہوا ۔ چھوٹے سائز کی گاڑیوں کی فروخت 44926رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 141فیصد زیادہ ہے ۔ اس سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران صرف بجلی سے چلنے والی مسافر گاڑیوں اورہائی برڈ مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد 207416اور 73219رہی ۔

متعلقہ عنوان :