زمبابوے نے چینی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط نرم کردیں

چینی سیاحوں کو آئندہ ماہ سے ز مبابوے کے ہوائی اڈ ہ پر ویزہ جاری کیا جائیگا

بدھ 13 جون 2018 17:56

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) زمبابوے نے چینی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط میں نرمی کردی ،چینی سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ انہیں زمبابوے آنے کیلئے چین سے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ویزہ زمبابوے ایئرپورٹ پہنچنے پر جاری کردیا جائے گا ۔اس فیصلے پر آئندہ ماہ سے عمل درآمد شروع ہوگا ، اس کا مقصد چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے وزیرداخلہ وثقافت اوبرمپوفو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ، فیصلہ زمبابوے کے صدر کے اپریل میں دورہ چین کے موقع پر کیا گیا تھا تا ہم اس کا اعلان اب تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ زمبابوے کے امیگریشن نظام کے تحت ویزے کو تین گیٹگریز اے بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کیٹگری اے میں وہ ممالک شامل ہیں جو ویزہ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ کیٹگری بی میں شامل ممالک کے شہریوں کو زمبابوے ہوائی اڈے پر ویزہ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ کیٹگری سی کے شہریوں کو اپنے ملک میں زمبابوے کے سفارتخانے سے ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینا پڑتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :