فٹبال ورلڈ کپ 2018افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا

لژنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں ارجنٹائن کے نیسٹر پیٹانا ریفری کے فرائض انجام دیں گے

بدھ 13 جون 2018 18:05

فٹبال ورلڈ کپ 2018افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ 2018میں روس اور سعودی عرب کے دمیان کھیلے جانیو الے افتتاحی میچ کیلئے ریفری کا اعلان کردیا گیا۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے لژنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں ارجنٹائن کے نیسٹر پیٹانا ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔نیسٹر کے ساتھ ان کے ہم وطن ریفریز ژوں پابلو بیلاٹی اور ہرنن میڈانا اسسٹنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

جبکہ برازیل تعلق رکھنے والے ساندرو رِچی فورتھ آفیشل کے طور پر تعین کیے گئے ہیں۔ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ٹیم میں اٹلی کے میسی میلیانو اراٹی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری، ارجنٹائن کے مارو وجلیانواسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری1، چلی کے کارلوس آسٹروزااسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری2اوراٹلی کے ڈینئیل اورساٹواسسٹنٹ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری3کے طور پر تعین کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیسٹر پیٹانا،نوربرٹو کوریزا کے بعد ارجنٹائن کے دوسرے ریفری ہوں گے جنہوں نے دو ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام دیئے ہوں گے۔پیٹانا جنوبی امریکا کے تجربہ کار ریفریز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز2007میں ارجنٹائن لیگ سے کیا تھا اور پہلی بار 2010میں انٹرنیشنل میچ بطور ریفری کھیلا۔ورلڈ کپ 2014میں انہوں نے چار میچز میں شرکت کی جس میں فرانس اور جرمنی کا کوارٹر فائنل شامل تھا۔