فلم سنجو میں رنبیر کے کردار سے سنجے دت بھی خوش

بدھ 13 جون 2018 18:15

فلم سنجو میں رنبیر کے کردار سے سنجے دت بھی خوش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی فلم سنجو میں اداکار سنجے دت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم میں ان کے روپ کی جھلک اور ٹریلر میں ان کی اداکاری سے ویسے تو مداح اور بولی وڈ شخصیات سب ہی رنبیر سے کافی متاثر نظر آئے، لیکن سب سے اہم اس شخص کی رائے جاننا ہے جس کا رنبیر فلم میں کردار ادا کررہے ہیں۔

یہاں بات سنجے دت کی ہورہی ہے، جن کی زندگی پر ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم سنجو بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

58 سالہ اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں زبردست کام کررہے ہیں۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ میرے پاس رنبیر کپور کو دینے کے لیے کوئی مشورہ نہیں، وہ بہترین کام کررہے ہیں، میں نے فلم کے سیٹس پر جو کچھ بھی دیکھا، وہ بہترین تھا، میں صرف اپنی نیک خواہشات کا اظہار کروں گا، اور مجھے اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ سنجے دت رنبیر کپور سے کافی ناراض ہیں، جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ چاہتے تھے رنبیر کپور ہر وقت ان کی طرح نظر آئیں اور ان کا انداز ہی اپنا لیں۔۔

متعلقہ عنوان :