Live Updates

عید پر صبا قمر اور زاہد حامد کی فلم کبھی دل کی ایسی کی تیسی بھی ریلیز ہوگی

بدھ 13 جون 2018 18:15

عید پر صبا قمر اور زاہد حامد کی فلم کبھی دل کی ایسی کی تیسی بھی ریلیز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) اس عید پر پاکستان کی بہت سی ٹیلی فلمز ریلیز ہونے جارہی ہیں، ان میں سے ایک صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم بھی ہے۔اس فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی، جس میں بہت سے ٹوسٹ دکھائے جائیں گے۔ٹیلی فلم کا نام کبھی دل کی ایسی کی تیسی بتایا گیا، تو بعدازاں اس کا نام نیکی کر ڈوب مر سامنے آیا، تاہم اب ہمیں اس کا فائنل نام پتا لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی فلم کے ہدایت کار فہیم برنی نے بتایا کہ اس فلم کا نام دل دیاں گلاں رکھا گیا ہے۔اس فلم کی کہانی ایک نوجوان خوش مزاج لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار صبا قمر ادا کررہی ہیں، صبا قمر والدین کی مرضی سے شادی کرنے کے خلاف گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بعدازاں ان کی ملاقات زاہد احمد سے ہوتی ہے، جو آگے جاکر ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔رومانوی کامیڈی ٹیلی فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد کے ساتھ ارسلان مغل، سیفی حسن، دردانہ بٹ، راجو جمیل بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی عتیق احمد نے تحریر کی ہے۔ٹیلی فلم دل دیاں گلاں ہم ٹی وی پر عید کے پہلے روز نشر ہوگی۔۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات