Live Updates

کراچی ، عید الفطر پر اہلیان کراچی کے مردوں کی بڑی تعداد نے عید کی خریداری کیلئے مارکیٹوں رخ کرلیا

بازاروں میں رکھے دیدہ زیب ملبوسات، آرٹیفشل جیولری، چوڑیاں خواتین کی توجہ کا مرکز

بدھ 13 جون 2018 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) عید الفطر کے قریب آتے ہی اہلیان کراچی کے مردوں کی بڑی تعداد نے عید کی خریداری کیلئے مارکیٹوں رخ کرلیا، بازاروں میں رکھے دیدہ زیب ملبوسات، آرٹیفشل جیولری، چوڑیاں خواتین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن کو پہن کر خواتین کی عید کی خوشیاں دوبالہ ہوجاتی ہیں۔جبکہ نت نئے کھلونوں پر بچوں نے نظریں جمالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے شاپنگ مال، بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد افطار سے قبل اور افطار کے بعد بازاروں کا رخ کرنے لگی، طارق روڈ، بہادرا?باد، صدر، بوہری بازار، زیب النسا اسٹریٹ، زینب مارکیٹ ، کریم سینٹر، گلف سینٹر کلفٹن ، دوتلوار، کھڈہ مارکیٹ، کریم ا?باد، حیدری مارکیٹ، جامع کلاتھ ، سمامہ شاپنگ سینٹر ، سلیم سینٹر، ارم شاپنگ سینٹر، سرسید مارکیٹ اور شہرکی دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

مینا بازار کو ا?ج بھی بڑی تعداد میں خریداروں کا ساتھ حاصل ہے جو کراچی کے کسی اور بازار کو مینا بازار پر ترجیح نہیں دیتے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی کلائیوں میں پہنے جانے والے چوڑیاں ان کے کپڑوں کے ساتھ ملتی جلتی ہوں۔زمانہ قدیم سے ہی عید کے موقع پر چوڑیوں کے بغیر خواتین کا فیشن مکمل ہی نہیں ہوتا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آج بھی چوڑیوں کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عید کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر ہیں،خوشیوں کے تہوار عید پر سب سے منفرد اور خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں خواتین کی تیاریاں قابل دید ہیں،بازاروں میں مہدی اور چوڑیوں کے اسٹالز پر خواتین کا بے پناہ رش ہے،جہاں کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں اور ہاتھوں پر حنا کے رنگ بکھیرے جارہے ہیں۔ مہندی کی خریداری میں اپنا زیادہ تر وقت صرف کرتی ہوئی خواتین کا کہنا ہے کہ مہندی سے سجے ہاتھ اور چوڑیوں سے بھری کلائیاں ہی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :