کراچی، سپریم کورٹ نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 13 جون 2018 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اے ایس آئی کے قتل کے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

?سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم محمد موسیٰ پراے ایس آئی کو قتل کرنے کا الزام ہے،اس موقع پر ایف آئی آرکے مندرجات چھپانے پرعدالت نے سینیروکیل عبدالوہاب بلوچ پر۔

برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ ایف آئی آر میں ملزم کے ایایس آئی الطاف حسین پرفائرنگ کرنیکیالفاظ تھے،سینیر وکیل عبدالوہاب بلوچ نے ترجمہ کرتے ہوئے ان الفاظ کو چھپایا،?آپ کی درخواست صرف حقائق چھپانیپرمستردکررہیہیں،اس موقع پر ?عدالت نے ملزم محمد موسیٰ عرف موسو کی درخواست ضمانت مسترد کردی