دریاخان، فورتھ شیڈول کے حامل کئی افراد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث

امیدواروں کی انتخابی مہم ، استقبالیہ جلسوں ،ریلیوں اور کارنر میٹنگ میں شریک

بدھ جون 18:17

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) فورتھ شیڈول کے حامل کئی افراد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم بھی چلائے ہوئے ان کے استقبالیہ جلسوں ،ریلیوں اور کارنر میٹنگ میں شریک تفصیلات کے مطابق فورتھ شیڈول کے حامل کئی افراد قوائدوضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو اپنے امیدواروں کے استقبالیہ جلسوں ،ریلیوں اورمیٹنگ میں شرکت کے ساتھ ساتھ انکی انتخابی مہم بھی چلائے ہوئے ہیں اپنے مسکن(رہائش گاہ) سے بغیر پولیس اطلاع دوسرے مقامات پر نقل و حمل رکھے ہوئے ہیں یہ افراد ایسے علاقائی دھڑوں کی سیاست میں ملوث ہیں جو لوگوں میں پرتشدد سیاست کو فروغ دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :