جنرل الیکشن میں نوانی گروپ واضع عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگا ،زبیرمحمود انصاری

بدھ 13 جون 2018 18:17

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) نوانی یوتھ ونگ کے سرپرست زبیرمحمود انصاری سابق کونسلر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں نوانی گروپ واضع عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگا سیاسی جماعتیں تبدیل کرنیوالے سیاسی مخالفین کے لئے شکست مقدر بن چکی ہے سابقہ دور اقتدار ضلع کے عوام کیلئے سیاہ ترین دور تھا جس میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا تھا جس طرح سے سیاسی انتقامی اور جھوٹے مقدمات کا اندراج کیا گیا اب عوام 25جولائی کو بلٹ پیپرز کے ذریعے اس کا بدلہ لیں گے نوانی قائدین نے عوامی مینڈیٹ کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کیا ضلع میں کثیرالجہتی اور طویل المدتی عوامی فلاح کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں سابقہ دور اقتدار میں برسراقتدار گروپ اپنے ووٹرز کو راضی نہ رکھ سکا اخباری بیان تک مسیحا و چوکیدار بنے رہے لیکن اب عوام باشعور ہیں اور عوام اپنی خواہشات اور اپنے علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں گی