فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی، لیول تھری کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی قرار

بدھ جون 20:33

فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی مدت ملازمت آج مکمل ہورہی ہے اور وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈن برگ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری مرتبہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیو رکسن نے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کردیے۔قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے لیول تھری کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسٹیو رکسن کے حوالے سے میڈیا رپوٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کی ایک اہم ٹیم سے پرکشش معاہدہ کرلیا ہے جس کے باعث انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ ۔