لاہور، سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے بیرون ملک تعینات سفیروں کی تفصیلات مانگ لی

غیر ملکی شہریت کے حامل افسروں کے بارے میں کوئی قانون نہیں ہے ، ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ قانون سازی کر سکیں،چیف جسٹس

بدھ 13 جون 2018 20:40

لاہور، سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے بیرون ملک تعینات سفیروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے بیرون ملک تعینات سفیروں کی تفصیلات مانگ لی ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کو اس بارے میں رپورٹ پیش کرنے کہ ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے دوہری شہریت کے معاملے پر سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی شہریت کے حامل افسروں کے بارے میں کوئی قانون نہیں ہی. چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ قانون سازی کر سکیں۔