سرگودھا: گرمی کا زور بھی عروج پر رہا، صبح سویرے ہی سورج نے نکلتے ہی آگ برسانے کا سلسلہ شروع کردیا

حبس اور گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال تھا، بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا رہی سہی کسر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی

بدھ جون 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کا زور بدھ کے روز بھی عروج پر رہا صبح سویرے ہی سورج نے نکلتے ہی آگ برسانے کا سلسلہ شروع کردیا حبس اور گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال تھا بدھ کے روز بھی بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا رہی سہی کسر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ پھل فروش بھی مہنگے پھلوں کی وجہ سے خریدار نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آئے گرمی اور حبس کی وجہ سے تمام دن لُو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جبکہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو روزہ کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :