سرگودھا: گائے‘ بھینسوں کے نہروں اور راجباہوں ‘ کھالوں میں نہانے سے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ جون 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) گائے‘ بھینسوں کے نہروں اور راجباہوں ‘ کھالوں میں نہانے سے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ محکمہ انہار کا عملہ ٹھنڈے کمروں تک محدود ‘ گائے‘ بھینسوں کے نہانے سے جہاں نہروں کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد نے نہر کنارے گاڑیاں دھونا بھی معمول بنالیا ہے جس کی وجہ سے نہر کے کناروں کیساتھ ساتھ ان پر بنی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہیں محکمہ انہار کے عملہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا ‘ ڈی سی سرگودھا سے استدعا کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور نہروں پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :