کوئٹہ: مختلف علاقوں میں ایک شخص ہلاک ، دو زخمی ہو گئے

بدھ جون 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے علی مردان کو قتل کر دیا وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم سمت سے آنیوالی آندھی گولی لگنے سے ولی خان شدید زخمی ہو گئے اس کے علاوہ کوہلو کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔