متحدہ مجلس عمل ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کو یقینی بنا سکتی ہے، مولانا حافظ حسین احمد

عوامی حمایت یافتہ امیدواروں کو میدان میں اتاراجا رہا ہے تاکہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کر سکیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام پاکستان

بدھ 13 جون 2018 20:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات ومتحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین حلقہ این ای266 سے نامزدامیدوار مولانا حافظ حسین احمد نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کو یقینی بنا سکتی ہے اس لئے عوامی حمایت یافتہ امیدواروں کو میدان میں اتاراجا رہا ہے تاکہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کر سکیں ان خیالات کا اظہار کاغذات کی جانچ پڑ تال کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مولانا حافظ محمد طاہر توحیدی ،حافظ منیراحمد ایڈووکیٹ ،غلام علی کاکڑ، محمد فاروق سمالانی، حافظ زبیر احمد، محمد اشرف، عبدالرحمن، مولانا ثنااللہ، صاحب جان سمالانی، حافظ سعید احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر ملک اور قوم کی بہتر مستقبل کے لئے عملی طور پر فعال ہو کر دینی جماعتوں کا پلیٹ فارم بن کر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان عمل میں اتری ہے اچھی شہرت اور عوام کی حمایت یافتہ امیدواروں کو میدان میں اتار رہے ہیں تاکہ انہیں ٹکٹیں دے کر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھیجا جائے ہمیں امید ہے کہ عوام اپنے بہترمستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدواروں کو اپنے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے تا کہ وہ ایوان میں جا کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ملک اور قوم کے مفاد میں قانون سازی کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بندہ نا چیز پر بھروسہ کر کے ایک بار پھر ٹکٹ جاری کیا ہے تاکہ میں انتخابات میں حصہ لے سکوں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری روز اول سے ہی یہی کوشش رہی ہے کہ ہم دین اسلام کے فروغ اور مملکت خداداد میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنا کر اس وطن عزیز کو بنا نے کے مقصد کو پورا کر سکیں انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کو اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کا بھر پور موقع ملنا چا ہئے تاکہ صاف وشفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بناکر بہتر حکومت کیلئے عوامی نمائندوں کو ایوان میں بھیجا جا سکے۔