ریسکیو 1122 عید الفطر کے دوران عوام الناس کو خدمات فراہم کرتے رہیںگیریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 13 جون 2018 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت عید الفطر کے خوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرحسن داد اور ایمرجنسی آفیسرز نے شرکت کی ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شفیق نے بتایاکہ ملک بھر میں عید الفطر کے دوران ریسکیو کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہویت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر حسن داد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے سٹیشنز میں ایمبولنس، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے بمعہ سٹاف تیار رہیں گے اور عوام کو اُن کے دروازے پر مفت سہولیات فراہم کریں گے۔ عوام 24 گھنٹے ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر1122 پر کال کر کے اُن کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :