عام انتخابات میںظالم،کرپٹ اورٹیکس چوروں کومستردکرکے اللہ اور اس کے رسولؐ کے حقیقی نام لیوائوں کو برسراقتدار لایاجائے۔صابرحسین اعوان

بدھ 13 جون 2018 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور و امیدوار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں95فیصدعوام پاکستان میں اسلامی شرعی نظام کانفاذ چاہتے ہیں۔اس لیے وہ متحدہ مجلس عمل کوہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

عام انتخابات پشاورکے عوام کے لیے بہترین موقع ہے کہ عوام پشاورکے روشن مستقبل کے لیے ایسی قیادت منتخب کریں جو یہاں کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کریں ۔مرکزی وصوبائی حکومتوںنے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔لوڈشیڈنگ سمیت تمام گھمبیر مسائل جوں کے توں ہیں۔

(جاری ہے)

20کروڑ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام شدیداذیت کاشکار ہیں۔عام انتخابات میںظالم،کرپٹ اورٹیکس چوروں کومستردکرکے اللہ اور اس کے رسولؐ کے حقیقی نام لیوائوں کو برسراقتدار لایاجائے۔وہ این اے 28 پشا ورمیں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت اعلان کیا ۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ملک میںمحب وطن قیادت کافقدان ہے۔انشاء اللہ یہ خلامتحدہ مجلس عمل کی دیانتدار،جراتمنداورباکردار قیادت پوراکرے گی۔انہوںنے کہاکہ عوام2018کے انتخابات میں دینی وسیاسی جماعتوں کے اتحاد کو دل کھول کرووٹ دیں۔