کراچی: دوسرے روز بھی امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ 254سے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے کاغذات درست قرارپائے صوبے بھر سے مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور جنوبی سندھ صوبے کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں، آفاق احمد

بدھ 13 جون 2018 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) کراچی میں دوسرے روز بھی امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 254سے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کیکاغذات درست قرارپائے۔اس موقع پر آفاق احمد کا کہنا تھا صوبے بھر سے مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور جنوبی سندھ صوبے کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکو18جون کوجانچ پڑتال کیلئے طلب کرلیاہے اس سے پہلے بلاول بھٹو کو 14 جون کواسکروٹنی کیلئے بلایاگیاتھا۔ادھر این اے 239سے پی ایس پی کے اشفاق منگی کے کاغذات کو منظور کرلیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے دوست محمد فیضی کے این اے 256 سے کاغذات نامزدگی بھی منظورہوگئے۔

(جاری ہے)

پی ایس 106 سے اے این پی کیسمیع اللہ خٹک جبکہ این اے 239 سے مسلم لیگ ن کے رانا احسان کے کاغذات بھی درست قرار پائے۔

ایم کیوایم کیزاہد منصوری کے تین حلقوں سے کاغذات منظور ہوگئے زاہدمنصوری نے این اے 240 ،پی ایس106 اورپی ایس 92سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ این ای239سیپی ایس پی کے رانا طارق کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیاگیا۔ این اے 242 سے ایم کیو ایم کی رہنما کشور زہرہ کے کاغذات کو بھی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیا گیا۔۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کراچی کی حلقہ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔۔ ان کا کہنا تھاعوام اب بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات منظور کر لئے گئے۔