تیمرگرہ: لویر دیر پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت د رجنوں غیر قانونی افغان مہا جرین جبکہ 40ملزمان اشتہاری گرفتار

لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 135افراد کے خلاف مقدمات درج

بدھ 13 جون 2018 20:47

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) لویر دیر پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت د رجنوں غیر قانونی افغان مہا جرین جبکہ 40ملزمان اشتہاری گرفتار کرلئے لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 135افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ عیدالفطر کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ڈی پی او لویر دیر نوشیر خان کی ہدایت پر پولیس نے لویر دیر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرتے ہوئے 40 مجرمان اشتہاری اور 28غیر قانونی افغا ن مہاجرین کو گرفتار کر لئے اور 187کرایہ داران کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی سکولوں کی سیکورٹی نہ کرنے پر 6مقدمات درج کئے گئے اور 6ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے دریں اثناڈی پی او لویر دیر نوشیر خان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں عیدالفطر کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ڈی پی او نوشیر خان نے پولیس کو ہدایت کی کہ عیدالفطرکے موقع پر مساجداور اجتماعات کی سیکورٹی کو یقینی بنائے اور ارد گرد ما حول پر کڑی نظر رکھیں جبکہ چاند رات کو ہو ائی فایرنگ پر پابندی کرنے اور مساجد میں اعلانات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ڈی پی او نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی وہ کرپشن سے اجتناب کرکے مظلوم عوام کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش ائے اور میرٹ پر تفتیش کرے ۔

متعلقہ عنوان :