پاکستان نے بھارتی ڈپٹی کمشنر کو ایل او سی کی خلاف کرنے پر دفترخارجہ طلب کرلیا

بدھ 13 جون 2018 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی کمشنر کو ایل او سی کی خلاف کرنے پر دفترخارجہ طلب کرلیا۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میںپاکستانی شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل اوسی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا، احتجاجی مراسلہ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھما د یا جس میں شہری کی شہادت پر احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز 12 جون کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد شکیل شہید ہوگیا تھا۔واضع رہے کہ رواں برس بھارتی فائرنگ سے اب تک 29 شہری شہید اور 117 زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار