پاکستان میں قائم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینوںنے عید الفطر کے موقع پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا

بدھ 13 جون 2018 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان میں قائم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینوںنے عید الفطر کے موقع پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا ہے، اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی واپسی 15جون ، بروز جمعہ سے لیکر 18جون ، پیر تک بند رہیں گے ، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ 19جون دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جانب جاری کردہ ہیلپ لائن کے فراہم کردہ نمبر درج ذیل ہیں ۔ پناہ گزین ان نمبروں پر بات کرسکتے ہیں، پشاور 0300-8585600، کوئٹہ ، 0300-1511636,اور 0333-5018568