لاہور: تھانہ لوئر مال سے دوڈاکو تھانے کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے

بدھ 13 جون 2018 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) تھانہ لوئر مال سے دوڈاکو تھانے کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے بتایاگیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان تھانہ لوئر مال میں قید گزشتہ روز دونوں ملزمان تھانے کی دیوار توڑ نے میں کامیاب ہوکر فرارہوگئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ سی سی پی او لاہور امین وینس نے دونوں ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوئوں کو فرار کروانے اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :