آئندہ عام انتخابات کے لئے پولنگ عملے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار

بدھ 13 جون 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات کے لئے پولنگ عملے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرلیاگیاہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان آج کردیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملے کے لئے تیار کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ عملہ کو رائے دہندہ گان کے حق رائے کی راز داری کو یقینی بنانے کا عمل ، عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جابنداری سے ادا کرے گا۔

اور تمام رائے رائے دہندہ گان ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، امیدواروں ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اورمبصرین کے ساتھ کسی قسم کا تعصب روا نہیں رکھے گا۔ پولنگ عملہ پر کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کا انتخابی نشان یا بیچ لگانے کی معانعمت ہو گی ۔

(جاری ہے)

پرایذائیڈنگ افسران صرف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرینگے ۔

اسسٹنٹ پرایذائیڈائنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر کی ہدایت پر عمل کرینگے ۔ انتخابی عملہ پولنگ سٹیشن پر وقت کی پابندی کریگا ۔ انتخابی عملہ قانون کے مطابق درست اور مناسب انداز میں ذمہ داریوں کی ادائیگی اور اپنے متعلقہ حکام بالا سے مسلسل رابطہ کرینگے ۔ اگر کسی وجہ سے پولنگ عملے کا کا کوئی رکن اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا تو وہ بلا تاخیر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کو آگاہ کریگا ۔

اس بارے میں فوری طور پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو معطل کریگا ۔ پریذائیڈنگ آفیسر پولنگ سٹیشن پر انتخابی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کو یقینی بنائیگا ۔ رائے دہندہ گان اور معذرو ووٹرں کے مدد گاراوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیگا ۔ پولنگ عملہ بزرگ شہریوں ، خواجہ سرائوں ، حا ملہ خواتین اورمعذور افراد کومناسب رہنمائی فراہم کریگا ۔اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر نتائج کی تکمیل اورانتخابی سامان کی پیکنگ کے دوران متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کی مکمل معاونت کرینگے ۔