پروفیسر حسن شاہ کو یونیورسٹی آف ناروال کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا

بدھ 13 جون 2018 20:53

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کو یونیورسٹی آف ناروال کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گزشتہ روز گورنر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پروفیسر حسن امیر شاہ آج یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ وائس چانسلر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :