مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں کا شوپیاں میں نوجوانوں پر تشدد،

بھارتی بہیمانہ کارروائی کیخلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرے

بدھ 13 جون 2018 20:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع شوپیاں کے علاقے آہگام میں تین نوجوانوںکو بلا وجہ سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے محمد شفیع لون ، عبدالمجیدگنائی او ر بلال احمد کو بدھ کی صبح اس وقت وحشیانہ مارپیٹ کانشانہ بنایا جب وہ اپنے پھلوں کے باغات کی طرف جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی مار پیٹ کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کیے۔مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ ایک متاثرہ نوجوان کے والد محمد اکبر لون نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے کشمیروں کا جینا دو بھر کر دیا ہے اور وہ کام کاج کے لیے کھیتوں اور باغا ت میں بھی جانے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :