مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا اساتذہ کے دھرنے پر دھاوا ،بیسیوں گرفتار کر لئے

بدھ 13 جون 2018 20:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں اساتذہ کے ایک پر امن احتجاجی دھرنے پر دھاوا بول کر بیسیوں افراد کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے کا اہتمام ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے کیا تھا۔ جموںوکشمیر ٹیچرز فورم کے صدر عبدالقیوم وانی کے مطابق پولیس نے کم از کم 80اساتذہ کو شدیدلاٹھی چارچ کے بعد گرفتار کر کے شہید گنج تھانے میں نظر بند کر دیا۔دریں اثنا مقبوضہ وادی کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں میں بھی اساتذہ نے 7ویں پے کمیشن پر عملدرآمد اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔