بھارت اور پاکستان تنازعات کے حل کیلئے امریکہ اور شمالی کوریا کے نقش قدم پر چلیں، فریڈم پارٹی

بدھ 13 جون 2018 20:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی تنازعات کو حل کرنے اور خطے میںاستحکام لانے کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا کی طرح مذاکرات کا آغاز کریں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سنگاپور کی سربراہ کانفرنس افہام و تفہیم کی راہ اختیار کرنے کے حوالے سے نئی دلی اور اسلام آباد کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوںنے کہااگر امریکہ اور شمالی کوریاجوہری ہتھیاروں کی دھمکیوںسے نکل کر بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں تو بھارت اور پاکستان ایسا کیوں نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ دو ہمسائیہ ملکوں کو بھی مذاکراتی عمل مزید تاخیر کے بغیر شروع کرناچاہئے تاکہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جاسکے ۔