فاروق رحمانی کا شہید نذیر احمد شاہ کو 24ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

تنازعہ کشمیر حل کرنے کا بہترین راستہ ا قوام متحدہ کی قرار دادو ں پر عملدرآمدہے، حریت رہنماء

بدھ 13 جون 2018 20:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سینئر حریت رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈ م لیگ کے چیئرمین محمد فا رو ق ر حما نی نے معروف حریت پسند رہنما نذیر احمد شاہ کو ان کے 24 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام اپنے شہداء کو ہر گز فرا موش نہیں کریں گے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہید نذیر احمد جہاد فورس کے چیف کما نڈر تھے اور بھارتی فورسز نے انہیں گرفتار کرکے زیر حراست شہید کیا تھا اور بعد میں ان کی لاش سرینگر کے علاقے بمنہ میں سڑک پر پھینک دی تھی۔

محمد فا روق رحمانی نے کہا کہ شہداء کی قربا نیا ں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدا مات کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میںکشمیر کے اندر اورکنٹرول لائن پر معصوم کشمیریوںکی ایک بڑ ی تعداد شہید ہوچکی ہے جبکہ قابض فورسز نے لا شوں کی بے حرمتی ،مکانات کو نذر آتش اور باغات کو تباہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے بھارتی دعوے میں خلوص نظر نہیں آتا۔انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین راستہ ا قوام متحدہ کی قرار دادو ں پر عملدرآمد کے ذریعے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی ، انسانی حقوق کی پا مالیوں اور عالمی قوانین کی خلاف ور زیو ں کا نوٹس لیں۔