پشاور، اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی کارپارکنگ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی عائد

بدھ 13 جون 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈی پی اوسوات کیپٹن(ر)واحد محمودنے عیدالفطرکے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس ایکٹ 2017کے زیر دفعات 82اور( 1)86کے تحت ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے، روشنائی والا گولہ بارود بیچنے، آتشیں اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لہرانے، غیر قانونی کارپارکنگ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی ہے پابندی کا اطلاق چاند رات او رعید کے ایام کے دوران ہو گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خیبر پختونخوا ہ پولیس ا یکٹ 2017کی دفعات 107اور(1)108کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :